بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا یوم پیدائش آج ملک بھر میں منایا جارہا ہے۔
کراچی میں گارڈز تبدیلی کی تقریب مزار قائد پر منعقد ہوگی۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا چاق چوبند دستہ مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے گا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری، نگراں وزیراعلی مقبول باقر، کابینہ ارکان سمیت دیگر سول فوجی حکام مزار قائد پر حاضری دیں گی،پھولوں کی چادر چڑھائیں گی اور فاتحہ خوانی کریں گی۔