چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے مقدمات سننا شروع کردیئے

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دوسرے روز معمول کے مقدمات سننا شروع کردیے، ان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 میں سے 3 کیسز نمٹا دیے۔سپریم کورٹ میں ملازمت کیس میں پاکستان پوسٹ کی درخواست خارج کر دی گئی۔

سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر بینچز بنانے سے متعلق حکم امتناع ختم کردیا۔قتل کے کیس میں ضمانت کی منسوخی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی گئی۔سی ڈی اے لینڈ ڈپارٹمنٹ کے کیس میں ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی گئی۔سپریم کورٹ نے ملازمت کی بحالی کے لیے دائر اپیل میں وکیل کی استدعا پر 2 ہفتوں کا وقت دے دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں