لوٹن:نمائندہ خصوصی
مرکزی جماعت اہلسنت یوکے اینڈ یورپ اوورسیز کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی ایم بی ای نے کمیونٹی پر زور دیا ہے کہ وہ 5 اگست کو لندن عالمی دہشت گرد بھارت کے خلاف ترتیب دیے گئے مظاہرہ میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں۔ وہ جمعہ کے روز جامعہ اسلامیہ غوثیہ لوٹن میں ایک اجتماع پر خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے اہل بیت، نفوس قدسیہ کے طفیل خصوصی دعا کی کہ اللہ کریم ان برگزیدہ ہستیوں کے طفیل کشمیر اور فلسطین کو آزادی کی نعمت سے مالا مال کرے انہوں نے اس موقع پر اہل بیت اطہار کو خصوصی خراج بھی پیش کیا انہوں نے کہا کہ امام حسین رضی اللہ عنہ کا نام زندہ ہے اور،واضح کیا کہ مسلمان حضرت امام عالی مقام سے اپنی الفت اور محبت کا اظہار کرتے چلے آ رہے ہیں فخر سے اپنے بیٹوں کے نام حسین رکھتے ہیں انہوں نے امام زین العابدین کے متعلق واقعات پر بھی روشنی ڈالی اور ان کے فضائل کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہایت عبادت گزار ہستی تھے۔
اس موقع پر لوٹن کنزرویٹو پارٹی گروپ لیڈر کونسلر راجہ محمد اسلم، سابق مئیر لوٹن ریاض بٹ، ملک اعجاز، سولیسٹر صادق سبہانی، پروفیسر ممتاز بٹ، پروفیسر چوہدری امتیاز، راجہ سلیم، ملک رفیق، ملک لیاقت ، راجہ اصغر، عرفان خان ، خلیفہ محفوظ، فیاض قریشی، چوہدری طارق گجر۔ قاری محمد کامران اور بڑی تعداد میں کمیونٹی شامل تھی ۔ممتاز نعمت خواں تصدق رسول نے ہدیہ نعت رسول مقبول پیش کیا۔ اس موقع پر درود وسلام کا نذرانہ بھی پیش کیا گیا ۔