announcement

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا اعلان چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا اعلان چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ممبر کور کمیٹی اور رہنما پی ٹی آئی نیاز اللہ نیازی نے کہا ہے کہ آئین 90دن میں انتخابات کا کہتا ہے، اس سے آگے جانا غیرآئینی ہے، الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کریں گے۔

نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ الیکشن کمیشن جیسے کام کر رہا ہے یہ آئینی ادارہ نہیں لگتا، صدر مملکت کو انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار ہے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کا اعلان کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں