سندھ، پنجاب: تحریک انصاف کے آزاد اراکین کا سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا فیصلہ

تحریک انصاف نے الیکشن میں کامیاب اپنے آزاد امیدواروں کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا، جس کےبعد تمام منتخب آزاد اراکین سے بیان حلفی لئے جارہے ہیں۔

اقدام کےبعد تحریک انصاف سنی اتحاد کونسل کے پلیٹ فارم سے مخصوص نشستیں حاصل کرے گی۔

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کہتے ہیں پنجاب اور سندھ میں اتحاد کیلئے معاملات طے پاچکے، وفاق، پختونخوا اور بلوچستان میں بھی خدمات حاضر ہیں، خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں