اسلام آباد: وفاقی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلیے اپوزیشن اتحاد نے نئی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینے پر غور کر رہی ہے۔ اس حوالے سے تجویز سامنے آئی ہے کہ قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی اور رکنیت چھوڑی جائیں۔
ذرائع نے بتایا کہ قائمہ کمیٹیوں سے استعفوں کی تجویز محمود اچکزئی نے دی تاکہ حکومت پر دباو بڑیا جاسکے۔ پی ٹی آئی نے تجویز پر مشاورت شروع کر دی اور استعفوں سے متعلق جلد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب، پی ٹی آئی کا وفد آج سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا، وفد میں اسد قیصر، بیرسٹر گوہر خان اور شبلی فراز شریک ہوں گے۔مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی۔