چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہےکہ عمران خان جدوجہد کی وجہ سے جیل میں ہیں، میرا پینل سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا منتخب کردہ پینل تھا، ہماری آدھی سے زیادہ لیڈر شپ جیلوں میں ہے، پی ٹی آئی کسی کے ساتھ جھگڑا نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ اہم ذمے داری سونپنے پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا شکر گزار ہوں، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کا جو فیصلہ ہو گا اسی پر عمل درآمد کریں گے، ہمارے خلاف 180 کیسز بنائے گئے ہیں، عدلیہ سے بھی وہ ریلیف نہیں مل رہا جو ملنا چاہیے تھا۔
نو منتخب چیئرمین پی ٹی آئی گوہر خان کا کہنا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے میرا انتخاب کر کے موروثی سیاست نہ کرنے کا ثبوت دیا، الیکشن کی تیاریاں مکمل ہیں، الیکشن کا انتظار ہے۔