چیئرمین تحریک انصاف، سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات روف حسن اور بیرسٹر عمیر نیازی نے صدر مملکت سے ملاقات کی۔
ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفد نے عمران خان کا پیغام پہنچایا اور صدر مملکت پر زور دیا کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت اور مذاکرات کی راہ ہموار کریں۔
اس موقع پر انتخابات کے معاملے پر بھرپور کردار ادا کرنے کا پیغام بھی پہنچایا گیا۔پہلی بار پی ٹی آئی قیادت نے صدر کو پیغام بھیجا، جس کی تصدیق رہنما علی محمد خان نے کی ہے۔