پی ٹی آئی اور جے یوآئی میں اتحاد ہونے کاامکان ختم

اسلام آباد :تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام میںاتحادکامکان ختم ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن اور مزاحمت کیلئے اتحادی سیاست کو خیرباد کہتے ہوئے سولو فلائٹ کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق جے یوآئی سربراہ کے اس فیصلے سے پی ٹی آئی کی قیادت کو مایوسی ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان اپنی سٹریٹ پاور سے اتحادیوں کو طاقت نہیں دیں گے وہ اتحادوں کی سیاست سے اس سطح تک مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں کہ ماضی قریب کی اتحادی سیاست کے حوالے سے یہ کہنے پر مجبور ہوگئے ہیں کہ نہ تو ہم مزید کسی کو شرمندہ کرنا چاہتے ہیں اور نہ ہی خود ہونا چاہتے ہیں، تاہم وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ایشوز ٹو ایشوز پر دیگر سیاسی جماعتوں سے بات چیت کے بعد اتحاد ہوسکتا ہے۔

مولانا فضل الرحمان جو موجودہ اسمبلیوں کو فروخت شدہ اور خریدی ہوئی اسمبلیاں قرار دیتے آئے ہیں اور آج بھی اپنے اس موقف پر قائم ہیں، اسی موقف کی بنیاد پر انہوں نے اسمبلیوں کےب ائیکاٹ کا فیصلہ کیا تھا تاہم اب ان کا کہنا ہے کہ ہم پارلیمنٹ کے اندر بھی اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں