تحریک انصاف اور جماعت اسلامی میں اتحاد کیلئے پھر رابطہ

تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درمیان پھر رابطہ ہوگیا۔

جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف نے تصدیق کی کہ لطیف کھوسہ نے لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لطیف کھوسہ نے کہا کہ اشتراک عمل پر سراج الحق کا موقف اصولی ہے، پختونخوا نہیں، وفاقی سطح پر بھی ہونا چاہیے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کا راستہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے۔

عامر ڈوگر نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم جماعت اسلامی کی قیادت سے ملنا چاہتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں