تحریک انصاف نے سندھ سے سینیٹ الیکشن کا بائیکاٹ کردیا، کراچی میں جلسے کا اعلان

تحریک انصاف سندھ نے سینیٹ الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

صوبائی صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہےکہ جہاں چوری شدہ مینڈیٹ کے اراکین بیٹھے ہوں، وہاں الیکشن نہیں لڑیں گے، وزیر اعظم صدر سمیت پورا نظام جعلی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ میں ضمنی انتخابات میں ہمارے امیدواروں کو اغوا کیا گیا، آصفہ بھٹو کے سامنے آر او نے فارم مسترد کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کا الیکشن چوری سے جیتا جارہا، اسمبلی میں اس وقت فارم 45 والے ارکان نہیں، اس لیے ہم سینیٹ الیکشن میں سندھ سے حصہ نہیں لے رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں 8 فروری پر یقین ہے لیکن 9 فروری پر نہیں، ہمارے پارلیمانی لیڈر اراکین اسمبلی موجود ہیں، ہم اس گندے سسٹم میں نہیں جانا چاہتے، ہم یہ چوری ہضم ہونے نہیں دیں گے، احتجاج کریں گے، ریلیاں نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 28 اپریل کو کراچی میں عوامی عدالت لگائیں گے، الیکشن کمیشن نے ہم سے زیادتیاں کی ہیں، اس کے باوجود ہم سینیٹ الیکشن کا حصہ بنے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں