تحریک انصاف کے نامزد چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہےکہ عمران خان چیئرمین پی ٹی آئی تھے ہیں اور تاحیات رہیں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے مجھ پر جو اعتماد کیا، شکریہ ادا کرنے کیلئے الفاظ نہیں، پی ٹی آئی وہی ہے، جو خان کی ہے، عمران خان جیل کے اندر ہوں یا باہر، وہ لیڈر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں، جب عمران خان یہ سیٹ سنبھالیں گے، ممکن ہے وہ دن کل ہی ہو۔