تحریک انصاف نے بھی عام انتخابات کی مہم چلانے کیلئے کمر کس لی-
ہفتے سے بھرپور طریقے سے انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا پیغام ہے کارکنان گھبرائیں نہیں اور 8 فروری کی تیاری کریں، انشاء اللہ فتح حاصل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے ہیں، امیدواروں سے درخواست ہے وہ اپنے نشانات ہم تک پہنچائیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے مگر کسی کو حملے کی اجازت نہیں، ایران کو ہماری افواج نے مؤثر جواب دیا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ شیر افضل مروت پنجاب سندھ ہر جگہ جائیں گے، وہ اپنی مرضی سے نہیں بلکہ جماعت کی منظوری سے جاتے ہیں اور اُن کے ساتھ پارٹی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شبلی فراز اور عمر ایوب نے ٹکٹس کے معاملے میں بہت محنت کی، کسی اکیلے شخص نے ٹکٹ الاٹ نہیں کیے بلکہ سارا عمل مشاورت سے مکمل کیا گیا، جس پارٹی کی مقبولیت زیادہ ہو اسکے ٹکٹس کے امیدوار زیادہ ہیں۔