عمران خان کیخلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست خارج

کوئٹہ :بلوچستان ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی درخواست خارج کردی۔بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس شوکت رخشانی پر مشتمل بینچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 لگانے کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔

بلوچستان ہائیکورٹ میں یہ درخواست وکیل امان اللہ کنرانی کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس پر سماعت کے دوران عدالت نے درخواستگزار کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔عدالت نے عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کےتحت کارروائی کی درخواست خارج کردی جو عدالتی دائرہ اختیار میں نہ ہونےپرخارج کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں