عمران خان کی رہائی کے لئے پی ٹی آئی کراچی کا بھوک ہڑتال کیمپ جاری

کراچی:عمران خان کی رہائی کے لئے پی ٹی آئی کراچی کی جانب سے چوتھے روز بھی بھوک ہڑتال کیمپ جاری رہی۔ پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر علامتی بھوک ہڑتال کیمپ لگا یا گیا ہے پی ٹی آئی کراچی ڈویزن کے صدر راجا اظہر، جنرل سیکریٹری ارسلان خالد سمیت دیگر رہنماﺅں کی شرکت ملیر سے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر مسرور سیال، راشد عباسی، ایڈووکیٹ خالد محمود، ایڈووکیٹ اشرف سموں، ایڈووکیٹ ظہور محسود، داوا خان و دیگر پی ٹی آئی رہنماﺅں و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کیمپ کے شرکا خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجا اظہر نے کہا آج چوتھے روز بھی ہماری بھوک ہڑتال کئمپ جاری ہے ہمارا مطالبہ ہے بانی قائد عمران خان کو فوری رہا کیا جائے اورجو مینڈیٹ عوام نے دیا وہ ہمارا چوری شدہ مینڈیٹ واپس کیا جائے۔ احتجاج کا آغاز کراچی سے ہوگیا ہے پورے سندھ میں احتجاج کیا جائے گا، پنجاب، کی پی کے سمیت پورے پاکستان میں احتجاج شروع ہوگا جب تک بانی چیئرمین عمران خان رہا نہیں ہوتے اور ہمارا مینڈیٹ واپس نہیں کیا جاتا یہ احتجاج جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں