غیرت و بے غیرتی کی جنگ، فیصلہ عوام کو کرنا ہے، بشریٰ بی بی

بانی چیئرمین تحریک انصاف، سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہےکہ عدت کا معاملہ قرآن مجید میں واضح ہے، میرے رب نے قرآن پاک میں عدت سے متعلق پہلے ہی بتادیا ہے، آج کا فیصلہ ابلیس کا فیصلہ ہے۔

اڈیالہ جیل کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ یہ غیرت اور بے غیرتی کی جنگ ہے، فیصلہ عوام کو کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ باہر سے غلام آچکا، وہ اب ان کی نوکری کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں