عمران خان سے ملاقات پر پابندی مریم نواز کا پلان ہے، عاطف خان

تحریک انصاف کے سینئر رہنما عاطف خان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات پر پابندی کو مریم نواز کا پلان قرار دیا ہے۔

عاطف خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر پابندی حکومت پنجاب اور مریم نواز کا پلان لگتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی حل چاہیے تو زیادہ سے زیادہ سیاسی لوگوں کو بانی سے ملنے دیا جائے۔

عاطف خان نے مزید کہا کہ پہلے صرف ہم پر واضح تھا، اب دنیا پر واضح ہوگیا کہ محسن نقوی انہی کے آدمی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں