اسلام آباد:تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔سابق صدر عارف علوی کوکمیٹی کا سربراہ مقررکردیاگیا۔دریں اثناءبانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے دورہ پشاور کے دوران پارٹی لیڈر شپ پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
علیمہ خان نے خود ورکرز کو ساتھ لے کر عمران خان کی رہائی کے لیے مہم چلانے کا اعلان بھی کیا۔پارٹی ذرائع کے مطابق علیمہ خان نے پشاور کا دورہ کیا ہے اس دور ان انہوں نے جیل کاٹنے والے پارٹی وکررز اور ان کے اہلخانہ سے ملاقاتیں بھی کیں۔
ذرائع کے مطابق علیمہ خان کے سامنے ورکرز نے وزیراعلیٰ اور دیگر قیادت کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیے۔ ذرائع نے بتایا کہ علیمہ خان نے دورے سے متعلق وزیر اعلیٰ سمیت کسی کابینہ رکن کو بھی اعتماد میں نہیں لیا۔