نامزد وزیراعلیٰ پختونخوا، دبنگ شخصیت علی امین گنڈا پور کا سیاسی سفر

پختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے، سیاسی سفر کا آغاز تحریک انصاف سے کیا، وہ 2013 سے 2018 تک پختونخوا اسمبلی کے رکن رہے، 5 اکتوبر 2018 کو وفاقی وزیر کا قلمدان دیا گیا۔

علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی، سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پختونخوا نامزد کیا ہے۔

علی امین گنڈا پور سرگرم سیاسی خاندان میں تین بھائیوں میں سب سے زیادہ شہرت کے حامل ہیں۔

علی امین گنڈا پور کا نام ملک کی معروف شخصیات میں آتا ہے، انہوں نے ابتدائی تعلیم پشاور کے مقامی اسکول سے حاصل کی اور ایم اے کی ڈگری گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان سے حاصل کی۔

علی امین گنڈا پور کو 5 اکتوبر 2018 کو امور کشمیر و گلگت بلتستان کے وفاقی وزیر کا قلمدان دیا گیا۔

علی امین گنڈا پور تحریک انصاف پختونخوا کے صوبائی صدر بھی ہیں۔

علی امین گنڈاپور ہر مشکل وقت میں عمران خان، تحریک انصاف، کارکنوں، ووٹرز، سپورٹرز کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔

PTI-ALI AMEEN GANDAPUR

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں