انتخابی نشان میں تاخیر: تحریک انصاف نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

تحریک انصاف نے اتخابی نشان بلے کی واپسی میں تاخیر پر پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

موقف اپنایا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود الیکشن کمیشن نے سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری نہیں کیا، یہ اقدام توہین عدالت کے زمرے میں آتا، الیکشن کمیشن کے خلاف کارروائی کی جائے۔

درخواست میں چیف الیکشن کمشنر، سیکریٹری اور اراکین الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں