بلّے کا نشان نہ دینے پر پی ٹی آئی کی توہین عدالت کی درخواست دائر

تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان بلے کی بحالی کے معاملے پر پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ عدالتی حکم کے باوجود الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کا سرٹیفکیٹ ویب سائٹ پر جاری نہیں کیا، الیکشن کمیشن کا یہ اقدام توہینِ عدالت کے زمرے میں آتا۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں کارروائی کی استدعا کی ہے۔

توہینِ عدالت کی درخواست میں چیف الیکشن کمشنر، سیکریٹری اور اراکینِ الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں