ٹکٹوں کی تقسیم کا مرحلہ جلد شروع ہوگا، تحریک انصاف

تحریک انصاف کے ترجمان شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم کا مرحلہ جلد شروع کیا جائے گا۔

شعیب شاہین نے کہا ہے کہ پاکستان بھر سے اپنے امیدوار کھڑے کریں گے، الیکشن شیڈول کے اعلان سے قبل ہی ٹکٹوں کاعمل مکمل ہو جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان بھر سے ہمارے پاس امیدواروں کی بڑی تعداد ہے، کور کمیٹی کام کررہی ہے، پی ٹی آئی انتخابات کی بھرپور تیاری کررہی ہے۔

شعیب شاہین کا یہ بھی کہنا ہے کہ پریشانیاں پیدا کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں