مخالفین سن لیں کوئی حلقہ خالی نہیں ملے گا، تحریک انصاف

بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہےکہ مخالفین کان کھول کر سن لیں کوئی حلقہ خالی نہیں ملے گا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے میٹنگ تھی، ڈھائی گھنٹے انتظار کرایا گیا مگر ملاقات نہیں ہوسکی۔

انہوں نے کہا کہ کہا گیا کل یا پرسوں ملاقات کرادی جائے گی، بانی پی ٹی آئی سے ٹکٹ کی وجہ سے ملاقات ضروری ہے۔

بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ ہم پُراُمید ہیں کہ عدلیہ کوئی اقدامات کرے گی، ہر پاکستانی کا حق ہے کہ وہ الیکشن کے پراسیس میں شامل ہو۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی الیکشن جیتے گی، عوام کے سمندر کو کوئی نہیں روک سکے گا، ہر بندہ اپنے ووٹ پر پہرہ دے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں