تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے سینیٹ میں عام انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد کو آئین اور جمہوریت پر حملہ قرار دیدیا۔
مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے قرارداد کی شدید مذمت کردی۔
گوہر خان نے کہا کہ عوام اور الیکشن سے خوفزدہ عناصر نے انتخابات کے التوا کی ماورائے دستور قرارداد منظور کرکے سینیٹ کا تقدس پامال کیا، قرارداد سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی اور توہین عدالت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کو تیار ہیں، انتخابات میں تاخیر کی مذموم کوششیں کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ قرارداد کا فوری نوٹس لیکر موثر اقدام کرے۔