تحریک انصاف کے کئی رہنماوں کے کاغذات نامزدگی منظور

تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے حلقہ این اے 214 عمرکوٹ سے کاغذاتِ نامزدگی منظور کرلئے گئے۔

الیکشن ٹربیونل میں ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف امیدواروں کی اپیلوں پر سماعت ہوئی۔

این اے 214 سے زین قریشی کے بھی کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے جبکہ الیکشن ٹربیونل نے این اے 238 سے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

علاوہ ازیں این اے 241 سے پی ٹی آئی امیدوار ارسلان خالد کی اپیل بھی منظور کرلی گئی اور ٹربیونل نے انہیں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

دوسری جانب پختونخوا سے بھی تحریک انصاف کے امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

اپیلیٹ ٹربیونل میں پی ٹی آئی امیدوار میاں محمد عمر کی اپیل کی سماعت ہوئی۔

میاں عمر صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 88 نوشہرہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں