نگراں حکومت پارٹی بن چکی، امید ہے سپریم کورٹ مداخلت کرے گی، تحریک انصاف

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہےکہ بلے کا نشان نہیں دیا گیا تو مخصوص نشستیں ضائع ہوجائیں گی۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت پارٹی بن چکی، سپریم کورٹ نے لیول پلینگ فیلڈ کا آرڈر دیا تھا، اس پر عملدرآمد نہیں ہوا، ملک بھر میں ہمارے لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ منصفانہ سلوک نہیں ہورہا، آر او آفس میں ہمارے بندوں کو جانے نہیں دیا گیا، مارا پیٹا جاتا رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے 873 امیدواروں کے کاغذات مسترد کئے گئے، جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ بھی حیران ہوئی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سروے ایجنسیوں کے مطابق تحریک انصاف کی مقبولیت 70 فیصد سے زائد ہے، 10 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز ہمارے ساتھ ہیں، کیا ایسے ہتھکنڈوں کے بعد ووٹرز الیکشن کو تسلیم کرے گا؟

انہوں نے کہا کہ امید ہے عدلیہ ضرور مداخلت کرے گی، استدعا ہے بلے والے کیس میں مثال بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں