سندھ ہائیکورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل نے این اے 236 سے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کی اپیل کی سماعت کرتے ہوئے ان کی اپیل منظور کرلی اور کاغذاتِ نامزدگی منظور کرلئے۔
دوران سماعت وکیل جبران ناصر نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی کے کاغذات سیاسی بنیادوں پر مسترد کیے جارہے تھے، اس لیے ایک سے زائد جگہوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔
راولپنڈی میں الیکشن ٹریبونل نے مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کرلئے۔
الیکشن ٹریبونل نے اعجاز الحق کے کاغذات پر ریٹرننگ افسر کے اعتراضات کو مسترد کردیا۔
راولپنڈی ہی کے الیکشن ٹریبونل نے شیخ رشید کے حلقہ این اے 56 اور 57 سے کاغذاتِ نامزدگی منظور کرلئے۔
کاغذات مسترد کیے جانے کے خلاف شیخ رشید نے الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کی تھی۔