PTI نے IMF قرض پروگرام کی حمایت سے دستبرداری کا عندیہ دیدیا

تحریک انصاف نے آئی ایم ایف قرض پروگرام کی حمایت سے دستبرداری کا عندیہ دیدیا۔

وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں وفد نے آئی ایم ایف نمائندوں سے ملاقات کے دوران قرض پروگرام پر تحفظات سے آگاہ کیا۔

وفد نے آئی ایم ایف نمائندوں سے کہا کہ قرض پروگرام کیلئے تعاون کی یقین دہانی صاف شفاف انتخابات سے مشروط تھی، اب ملک میں صاف شفاف انتخابات کا انعقاد دکھائی نہیں دیتا، لہٰذا اپنی حمایت واپس لے رہے ہیں۔

یاد رہے گزشتہ برس اتحادی حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ تین ارب ڈالر کا معاہدہ کیا تھا اورمعاہدے سے قبل آئی ایم ایف کے نمائندوں نے سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل کی تھی۔

آئی ایم ایف کے وفد نے ن لیگ، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کی تھیں اور معاہدے کی حمایت لی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں