الیکشن کیلئے سازگار ماحول فراہم نہیں کیا جارہا، تحریک انصاف

تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان معظم بٹ نے کہا ہےکہ ہمیں الیکشن کیلئے سازگار ماحول فراہم نہیں کیا جارہا۔

معظم بٹ نے کہا کہ ہمیں سازگار ماحول کی عدم فراہمی کا اندیشہ تھا، اس لئے عدلیہ کے زیر انتظام انتخابات کرانے کےلیے عدالتوں سے رجوع کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی بدنیتی کی بنیاد پر مسترد کیے گئے، اپیلیں دائر کرنے کےلیے بھی ہر جگہ رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔

پی ٹی آئی ترجمان نے مزید کہا کہ ہمارے وکلاء کو بھی زد و کوب کیا گیا، ایسے ماحول میں کس سے مطالبہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں