9 مئی کیس:51 ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم

نو مئی کو گوجرانوالہ کینٹ پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں عدالت نے 51 ملزمان کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

اے ٹی سی عدالت نے زیر دفعہ 88 کے تحت جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا، مقدمے میں ملوث 51 ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی جاری ہے۔

عدالتی حکم پر ملزمان کے گھروں اور شہر کے اہم مقامات پر اشتہار آویزاں کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں