تحریک انصاف کو الیکشن سے محروم نہ کیا جائے، الیکشن کمیشن

تحریک انصاف سمیت کسی سیاسی جماعت کے امیدوار کو الیکشن لڑنے کے حق سے محروم نہ کیا جائے، الیکشن کمیشن نے حکم نامہ جاری کردیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کو لیول پلنگ فلید مہیا کی جائے تاکہ وہ آزادی سے انتخابات میں حصہ لے سکیں۔

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو خط لکھا ہےکہ سیاسی جماعت کی شکایت پر قانون کے مطابق دور کی جائیں اور یقینی بنایا جائےکہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ریٹرننگ آفیسرز کے سامنے آزادانہ پیش ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں