تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان واپس لینے سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا۔
انصاف لائرز فورم کے سینئر نائب صدر شاہ فیصل اتمان خیل ایڈووکیٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی جائے گی۔
بیرسٹر گوہر علی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اور مشاورت کےبعد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔