سپریم کورٹ ضرور ہمارا نشان بحال کرے گی، تحریک انصاف

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہےکہ سپریم کورٹ ضرور ہمارا نشان بحال کرے گی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بلا 70 فیصد عوام کی نشانی ہے، کوئی بھی نشان الاٹ ہو وہ آپ سے کوئی نہیں چھین سکتا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آرڈر میں کوئی ذکر نہیں کیا کہ جنہوں نے درخواستیں جمع کرائیں، کیا وہ پی ٹی آئی کا حصہ تھے یا نہیں، الیکشن کمیشن نے ذکر ہی نہیں کیا ہم نے کسی قانون یا ضابطے کی خلاف ورزی کی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے انٹرا پارٹی الیکشن پر کوئی اعتراض نہیں ہوسکتا، الیکشن کمیشن نے جو کل آرڈر پاس کیا، وہ اس کے پہلے آرڈر سے متصادم ہے، عدلیہ مداخلت کرے گی، ہمارا نشان بحال ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں