چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے صاف شفاف انتخابات اور لیول پلیئنگ فیلڈ کی فراہمی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، آرٹیکل 184 (3) کے تحت درخواست دائر کی گئی۔
درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ تحریک انصاف کو لیول پلیئنگ فیلڈ اور شفاف انتخابات کیلئے فریقین کو ہدایات جاری کرے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کارکنان اور رہنماوں کو ہراساں کیا جارہا، امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھینے جارہے ہیں، تحریک انصاف کو انتخابات میں حصہ لینے کا مساوی حق دیا جائے۔