انتخابات کا التوا نہیں چاہتے، سپریم کورٹ کو خدشات بتائیں گے، تحریک انصاف

تحریک انصاف کے رہنما اور سینئر وکیل حامد خان نے کہا ہےکہ یہ تاثر غلط ہے کہ پی ٹی آئی انتخابات کا التوا چاہتی ہے۔

حامد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کا شروع دن سے موقف ہے کہ 90 دن میں الیکشن کرائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے جو وضاحت مانگی ہے، ہم دیں گے اور خدشات بتائیں گے۔

سینئر وکیل نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی امیدواروں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر سلوک کیا جائے، الیکشن کمیشن کا رویہ جانبدارانہ ہے، ہمارے خدشات دور کیے جائیں۔

حامد خان نے یہ کہا کہ بلے کے نشان سے متعلق ہمارے سنجیدہ خدشات ہیں، قانونی جنگ لڑیں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ انتخابی نشان سے محروم کیا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے جس انتخابی نشان پر دو الیکشن لڑے ہیں اس سے محروم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں