“بلے” کا انتخابی نشان فوری جاری کیا جائے، تحریک انصاف

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے’بلّے‘ کا انتخابی نشان فوری جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔

کور کمیٹی اعلامیہ میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن فی الفور انتخابی شیڈول جاری کرے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ انتخابات کے آزادانہ، شفاف انعقاد کیلئے غیر جانبدار عدالتی افسران بطور انتخابی عملہ مقرر کیے جائیں۔

کور کمیٹی نے الیکشن کمیشن پر تمام جماعتوں کیلئے انتخاب میں حصہ لینے کے یکساں مواقع یقینی بنانے پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں