تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن، 18 دسمبر کو دوبارہ جواب طلب

تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف الزامات پر الیکشن کمیشن نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے پی ٹی آئی سے انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق اٹھارہ دسمبر کو دوبارہ جواب طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات بادی النظرمیں قانون سے متصادم نظرآئے، بظاہر انٹرا پارٹی الیکشن پارٹی آئین سے بھی متصادم و ماورا تھے، کمیشن کا مطمئن ہونا ضروری ہے۔

ای سی پی کے مطابق الیکشن کمیشن اطمینان کے بعد ہی پارٹی کو سرٹیفکیٹ کرسکتا، تسلی بخش جواب پر ہی تفصیلات آفیشل گزٹ میں شائع کرنے کے مجاز ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں