تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے آئینی عہدے پر بیٹھ کر آئین کی خلاف ورزی کی۔
ترجمان تحریک انصاف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 18 ماہ میں سکندر سلطان راجہ نے چار بار آئین کی پامالی کی۔
پی ٹی آئی نے کہا کہ دستور سے انحراف پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا محاسبہ کیا جائے۔
پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم نامے نے چیف الیکشن کمشنر کے مجرمانہ کردار پر مہر ثبت کی ہے۔