پی ٹی اے نے وی پی این کی رجسٹریشن کی سفارش کردی

اسلام آباد :پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی کے باعث غیرقانونی وی پی این کا استعمال بڑھ گیا ہے۔پی ٹی اے نے وی پی این کی رجسٹریشن کی سفارش کردی اورکہا ہے کہ رجسٹرڈ وی پی این کے استعمال سے صارفین کا پرسنل ڈیٹا محفوظ رہے گااور فائروال بھی اثرانداز نہیں ہوگی۔

پی ٹی اے نے وزارت آئی ٹی کووی پی این پالیسی کوجلد حتمی شکل دینے کی سفارش کی ہے۔ پی ٹی اے نے کہا ہے کہ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک یعنی وی پی این کو بند نہیں بلکہ رجسٹرڈ کرنا چاہتے ہیں۔ غیررجسٹرڈ وی پی این کی حوصلہ شکنی کیلئے اس کی رجسٹریشن ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں