آئندہ سال موبائل سموں پر نئے چارجز لگانے کا اعلان

پاکستان میں موبائل فون کمپنیوں کو آئندہ سال سے 6 ماہ سے کم زیر استعمال سمیں غیر فعال کرانے پر 200 روپے چارجز وصول کرنے کی اجازت دیدی۔

پی ٹی اے نے جمعہ کو جاری بیان میں سم کی واپسی پر چارجز لاگو کرنے کا اعلان کیا۔

پی ٹی آے کا کہنا ہے کہ یکم جنوری 2024ء سے موبائل کمپنیوں کو چھ ماہ سے کم مدت تک زیر استعمال سموں کی واپسی پر 200 روپے تک ’’سم ڈس اونگ چارجز‘‘ لگانے کی اجازت دیدی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہےکہ صارفین چارجز سے بچنے کیلئے 31 دسمبر 2023ء تک اپنی غیر ضروری موبائل سمیں بلامعاوضہ واپس کرسکتے ہیں۔

صارفین اپنے نام پر رجسٹرڈ سموں کی معلومات cnic.sims.pk سے حاصل کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں