آئی جی سندھ کے پی آر او کی خدمات واپس، گریڈ 18 کے افسر کو اہم ذمہ داری تفویض کردی گئی۔
محکمہ اطلاعات سندھ کے سیکرٹری ندیم الرحمان میمن کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ 17 کے سہیل احمد جوکھیو سے آئی جی سندھ کے افسر تعلقات عامہ کی ذمہ داری واپس لیتے ہوئے انہیں محکمہ اطلاعات سندھ کے کراچی ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف پریس انفارمیشن حکومت سندھ کے گریڈ 18 کے ڈپٹی ڈائریکٹر سعد علی کو آئی جی سندھ کا افسر تعلقات عامہ تعینات کردیا گیا۔
واضح رہے سعد علی اس سے قبل بھی مختلف محکموں میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔