وزیراعظم شہبازشریف کافون،اماراتی صدر نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔وزیراعظم نے اماراتی صدر کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دی۔ دونوں رہنماو¿ں نے پاکستان اور یواے ای کے عوام کیلئے دعا اورنیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے صدرمتحدہ عرب امارات کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔خیال رہے کہ وزیراعظم نے عید الاضحی کے موقع پر کئی مسلم ممالک کے سربراہان کو فون کیا اور عید کی مبارکباد دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں