صدارتی انتخاب: زرداری کے کاغذات منظور، محمود خان اچکزئی پر اعتراض

اتحادی جماعتوں کے مشترکہ صدارتی امیدوار آصف علی زرداری اور تحریک انصاف کے حمایت یافتہ صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی مکمل ہوگئی۔

چیف الیکشن کمشنر نے آصف زرداری اور محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کی۔

چیف الیکشن کمشنر نے آصف زرداری کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے۔

ایک اور صدارتی امیدوار اصغر علی مبارک نے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کردیا، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے محمود خان اچکزئی کے کاغذات نامزدگی کی منظوری پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اعتراضات میں کہا گیا کہ محمود اچکزئی نے اسمبلی فلور پر اسٹیبلشمنٹ اور اداروں کے خلاف بیان دے کر آئین پاکستان سے انحراف کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں