بھارت مقبوضہ کشمیر پر قبضہ مضبوط کرنے کی کوشش کررہا، صدر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یومِ حقِ خودارادیت پر پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہےکہ یہ دن منانے کا مقصد عالمی برادری کو مظلوم کشمیریوں کیلئے ذمے داری یاد دلانا ہے۔

صدر مملکت کا کہنا ہےکہ بھارتی قبضے کے 76 سال کشمیریوں پر جبر کی افسوسناک داستان ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر پر اپنا قبضہ مضبوط کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں