اقتدار سے دوری، اب زیادہ دور نہیں!!

ملک میں حکومت سازی کا مرحلہ آخری مرحلے میں داخل ہوگیا۔

الیکشن کےبعد سے ناراض پیپلز پارٹی بلاآخر وفاقی کابینہ میں شمولیت پر رضا مند ہوگئی۔

دونوں جماعتوں نے ملک کو سیاسی و معاشی بحران سے نکالنے کیلئے وفاق میں مخلوط حکومت بنانے پر رضا مندی ظاہر کی۔

پی پی قیادت نے ن لیگ سے ہاتھ ملالیا، صدر اور اسپیکر کے عہدے لینے کی شرط بھی منوالی، ملک میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت بنے گی، پنجاب میں بھی 3 وزیر پیپلز پارٹی سے لئے جائیں گے۔

بلوچستان میں وزیراعلیٰ پیپلز پارٹی سے ہوگا، چاروں گورنرز کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں