پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم میں گورنرسندھ کے معاملے پراختلافات بڑھ گئے

اسلام آباد:پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم میں گورنرسندھ کی تبدیلی کے معاملے پراختلافات بڑھتے جارہے ہیں ۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی گورنرسندھ کی فعالیت اور ان کی پروجیکشن سے شدید پریشان ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پی پی قیادت کو گورنرسندھ کوتبدیل کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ایم کیوایم کی حکومت سے علیحدگی کی دھمکی پرن لیگ وعدے سے پیچھے ہٹ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کے گورنر سندھ تبدیلی کے ارمان پر پانی پھیر دیا، پی پی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ن لیگ کامران ٹیسوری کی تبدیلی کی زبان سے پھر گئی ہے۔زرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے پی پی قیادت کو کامران ٹیسوری کی یقین دہانی کرائی تھی اور تبدیلی پر اتفاق ہوا تھا۔ذرائع نے بتایا کہ پی پی قیادت کا کامران ٹیسوری کی تبدیلی کیلئے حکومتی شخصیت سے رابطہ ہوا تھا، جس میں پی پی سندھ کو کامران ٹیسوری کی جلد تبدیلی کی اطلاع دی گئی تھی۔

ذرائع نے کہا کہ ن لیگ سے گورنر کی تبدیلی کی یقین دہانی پر میڈیا کو خبر لیک کی گئی، سندھ حکومت کے کامران ٹیسوری سے اچھے ورکنگ ریلیشن نہیں ہیں۔زرائع کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کامران ٹیسوری کے اوور ایکٹیو ہونے سے نالاں ہے ، وہ متعدد بار سندھ حکومت کی ڈانٹ کی وجہ بنے ہیں، وہ کراچی میں سندھ حکومت سے زیادہ ایکٹیو ہیں۔ذرائع کے مطابق کامران ٹیسوری صوبائی حکومت کے مقابلے زیادہ پروجیکشن لیتے ہیں اور محدود صوابدیدی فنڈز کے باوجود گورنر سندھ متحرک نظر آتے ہیں، پی پی قیادت گورنر سندھ کی وجہ سے پارٹی پر اظہار برہمی کر چکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں