پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ اقتدار میں آکر اشرافیہ کو تکلیف، عوام کو ریلیف دیں گے۔
لاہور میں جلسے سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آخر کب تک پنجاب پر کبھی شوباز تو کبھی وسیم اکرم پلس کو مسلط کئے جاتے رہیں گے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ مسلم لیگ ن پوری طاقت کے ساتھ تحریک انصاف کے کارکنان سے انتقام لے رہی، ہم نے ہمیشہ انتقامی سیاست کی مخالفت کی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ تحریک انصاف کے نوجوان الیکشن میں ضرور ووٹ ڈالیں، آپ کی طرح پی پی نے بھی ن لیگ کے ظلم برداشت کئے ہیں۔
چیئرمین پی پی نے کہا کہ لاہور میں کوئی نظر نہیں آرہا، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے بھی غائب ہیں۔