آپ کا ووٹ ملک کی تقدیر بدل سکتا، آصفہ بھٹو

شہید بینظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے کہا ہےکہ بلاول اور میں آپ کی آواز ہیں۔

لیاری میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس عوام دوست منشور ہے، جس سے عوام کی زندگی بہتر ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ وعدہ کرتے ہیں غربت اور بھوک کا خاتمہ کریں گے، آپ کو مالکانہ حقوق دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ملکر پاکستان کی تقدیر بدل سکتے، بلاول کو موقع دیں کہ وہ آپ کے حقوق کیلئے لڑسکے۔

آصفہ بھٹو نے کہا کہ تیر پر مہر لگاکر بلاول کو منتخب کریں تاکہ وہ آپ کے مسائل حل کرسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں