پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا کا کہنا ہےکہ ہم پی ڈی ایم کا حصہ نہیں، وزیراعظم بلاول ہی ہوں گے۔
ترجمان پیپلز پارٹی سندھ عاجز دھامرا کے ساتھ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے اعلان کیا کہ اس بار پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس کوئٹہ میں ہوگا۔
رہنما پی پی شہلا رضا کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مقدمات کا سامنا کررہی، ہم بیمار بھی ہوجائیں پھر بھی ملک میں رہیں گے، لوگ خود کو جلا وطن کہہ رہے ہیں اور رو بھی رہے ہیں، اپوزیشن کا کردار پیپلز پارٹی نے ادا کیا۔
شہلا رضا نے کہا کہ دوسروں پر الزام لگانا اور خود کو اچھا ثابت کرنا لوگوں کی پرانی عادت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگ پہلے انصاف واشنگ پاؤڈر لگاکر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے، پھر استحکام پاؤڈر لگا کر خالی کرسیوں سے خطاب کیا جا رہا ہے۔