power to privatize

نگراں حکومت کے پاس نجکاری کا اختیار نہیں، ترجمان پی ٹی‌آئی

اسلام آباد:  ترجمان تحریک انصاف نے نگران حکومت کی جانب سے قومی اداروں کی نجکاری پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجکاری کااختیار صرف عوام کی منتخب حکومت کے پاس ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ نگران حکومت ریاستی اداروں کی فروخت کے ذریعے ان سے ہونے والے نقصانات سے نمٹنا چاہتی ہے، نجکاری کا اختیار صرف عوام کی منتخب حکومت کے پاس ہے۔ نگران حکومت کے پاس ایسا کرنے کا اختیار موجود نہیں،نجکاری پر توجہ مرکوز کرنا نگران حکومت کے ارادوں میں شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے۔

تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ یہ جانتے ہوئے کہ عبوری حکومت کی مدت مختصر ہے اور اس کا بنیادی اختیارصرف آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ہے، اس لئے نگران حکومت کو چاہیے کہ وہ ریاستی اداروں کی کارکرردگی کو بہتر بنا کر ان سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کی کوشش کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں